AAM TV WEBSITE TEMPLATE 14 2

Unchi Airi Ki Jutiyan Aur Pairon Ki Hifazat


اونچی ایڑی کی جوتیوں کا مستقل استعمال پاؤں کے پٹھوں اور کمر کے لئے بہت زیادہ نقصان دہ ہوتا ہے۔ اکثر نوجوان لڑکیاں اور خواتین اونچی ہیل کے سینڈلز پسند کرتی ہیں اور بہت سی ملازمت پیشہ خواتین روزانہ اونچی ہیل کے سینڈلز کا استعمال کرتی ہیں۔ سارا دن گزارنے کے بعد شام یا رات کو پاؤں سوج جاتے ہیں اور ان میں درد ہونے لگتا ہے۔ اونچی ایڑی کی جوتیوں کا مستقل استعمال پاؤں کے پٹھوں اور کمر کے لئے بہت زیادہ نقصان دہ ہوتا ہے اور ان کے مسلسل استعمال سے آپ کا پاؤں بھی تکلیف میں رہتا ہے۔

Jutiyan

اونچی ایڑی کی جوتیوں کا استعمال کرتے ہوئے بہت احتیاط سے کام لیں۔ سارے دن کے بعد جب آپ گھر آ کر انہیں اتاریں تو نیم گرم پانی میں نمک ملا کر اپنے پاؤں 15-20 منٹ کے لئے ڈال کر بیٹھ جائیں۔ اس طرح آپ کے پاؤں کا درد نکل جائے گا اور پاؤں کے پٹھوں کو آرام بھی ملے گا۔ اس کے بعد تیل سے اپنے پاؤں کا نرمی سے مساج کریں تاکہ پاؤں کو مزید آرام ملے۔

پیروں کو مزید آرام پہنچانے کے لئے ایسے فیٹ پیک (Feet Pack) کا استعمال کریں جس کے ذریعے آپ اپنے پاؤں کو فیٹ پیک کے ساتھ سوئیں۔ اس میں تازہ پھل اور ان کا رس شامل ہوتا ہے، مثلاً لوکی کا فیٹ پیک۔ اس کے علاوہ، گھر میں نرم، آرام دہ اور فلیٹ سیلپر کا استعمال کریں۔ رات کو سوتے وقت چاہیں تو اپنی پنڈلیوں کے نیچے کشن یا تکیہ رکھ کر سوئیں، جس سے رات بھر پاؤں سکون میں رہیں گے۔

Read more: Self Grooming Par Tawaja Dein 

More Reading

Post navigation

Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *