پارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونے کی صورت میں امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیں گے، اور پارٹی کے نامزد امیدوار کی حمایت کریں گے۔ لاہورمیں پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی باضابطہ اجازت دی ہے۔ اس حوالے سے پارٹی اعلامیہ بھی جاری کر دی گئی ہے جس میں آہنگ ہے کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے پر پارٹی ٹکٹ کے خواہش مندوں کو کاغذات جمع کرانے کی اجازت دی گئی ہے۔
ہر امیدوار کو 22 دسمبر تک پارٹی کے متعلقہ ضلعی صدر کو حلف نامہ جمع کرانا ہوگا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونے کی صورت میں امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیں گے، اور پارٹی کے نامزد امیدوار کی حمایت کریں گے۔ امیدوار متعلقہ ریٹرنگ افسران کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں۔
پارٹی صدر نے ہدایت کی ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کو پارٹی کے متعلقہ ضلعی صدر کو 22 دسمبر تک حلف نامہ جمع کرانا ہو گا، حلف نامے کے مطابق پارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونے کی صورت میں وہ اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیں گے ۔
ٹکٹ نہ ملنے والے امیدوار حلف نامے کے مطابق حلقے میں پارٹی کے نامزد کردہ امیدوار کی بھرپور حمایت کریں گے۔ مرکزی پارلیمانی بورڈ نے ملک بھر سے پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواست دینے والے امیدواروں کے ناموں پر غور مکمل کر لیا ہے۔ پارٹی قیادت حلقہ وار امیدواروں، مخصوص نشستوں پر ناموں کا حتمی فیصلہ کرے گی۔ حتمی فیصلے کے بعد پارٹی ٹکٹ جاری کئے جائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف نے بھی آئندہ عام انتخابات میں اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند افراد کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات کے ٹکٹ اگلے دو ہفتوں میں فائنل ہوں گے، اور امیدوار ٹکٹ کا انتظار کیے بغیر 22 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروادیں، فارم پر کرنے کے لیے کسی ماہر وکیل کی خدمات حاصل کرکے کاغذات جمع کروائیں، الیکشن کے طریقہ کار کے ماہرین اور حلقے کے وکلاء کو اپنی ٹیم کا لازمی حصہ بنائیں۔
ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ کاغذات حاصل کرنے یا جمع کروانے یا سکروٹنی کیلئے امیدوار کا موجود ہونا ضروری نہیں ہے، پی ٹی آئی کے امیدوار اپنے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کی حفاظت یقینی بنائیں، کاغذات نامزدگی جمع کرانے وقت پارٹی ٹکٹ منسلک کرنا ضروری نہیں ہے، پارٹی ٹکٹ 11 جنوری تک جمع کروایا جا سکتا ہے۔
Read more: Sanam Javed Khan’s announcement to contest election
1 Comment