Dubai RTA transport 2

Dubai Mein 2 Naye Jadeed Tareen Transport System Muta’aarif Karwane Ka Elaan

دبئی  دبئی میں مستقبل کے 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔  دبئی میڈیا آفس کے مطابق دبئی انٹرنیشنل پراجیکٹ مینجمنٹ فورم (DIPMF) کے دوران روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) نے ٹرانسپورٹ سسٹم کی ترقی اور مینوفیکچرنگ میں دو خصوصی کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں، اس حوالے سے برطانیہ سے تعلق رکھنے والی اربن ماس کمپنی اور امریکہ کی ریل بس انکارپوریشن سے معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت دبئی میں سولر پینل سے بنے ہوئے پل پر چلنے والا اور بنا ڈرائیور آپریٹ ہونے والا الگ الگ منصوبہ تیار کیا جائے گا۔
Dubai RTA transport 3
Aamtv.pk

بتایا گیا ہے کہ معاہدوں کے تحت شہر میں جو 2 نئے ٹرانسپورٹ سسٹم بنائے جائیں گے انہیں ریل فلوک ڈؤو اور ریل بس کا نام دیا گیا ہے، ریل فلوک ڈؤو بنا ڈرائیور کے چلنے والا نظام ہے، جو بجلی سے چلے گا، اس کے ذریعے نقل و حمل کے یونٹوں کی تیز رفتار اور موثر نقل و حرکت کو قابل بنانے کے لیے دوہری پٹریوں کا استعمال کیا جاتا ہے جب کہ ریل بس سیٹ اپ میں سولر پینلز سے لیس پل بنایا جائے گا جس پر خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ بس نما گاڑیاں چلائی جائیں گی، یہ سولر پینلز سے بنا پل ٹرانسپورٹ سسٹم کو چلانے کے لیے شمسی توانائی کا استعمال کرے گا۔

Read More: Arab Amarat Mein New Year Night Par Aatish Baazi Ka World Record Banane Ki Tayari

More Reading

Post navigation

1 Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *