پنجاب حکومت کی طرف سے شہریوں کو مفت سولرپینلز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اس منصوبے پر 10ارب روپے لاگت آئے گی اور ان سولرپینلز کی تنصیب کا خرچ بھی صوبائی حکومت ہی برداشت کرے گی۔
’جس لمحے آپ سگریٹ پینا چھوڑتے ہیں، آپ زندگی میں ہونے والی ہر غلط چیز کا الزام سگریٹ نوشی چھوڑنے پر ڈالنے لگتے ہیں۔ اب اگر آپ کا دماغ کام کرنا چھوڑ دے تو بجائے اس کے آپ اسے قبول کرکے اس صورتحال سے باہر نکلیں، آپ یہ کہنا شروع کر دیتے ہیں ’کاش میں ایک سگریٹ جلا سکتا تو سارے مسئلے حل ہو جاتے‘ اور بس یہیں سے آپ اپنے سگریٹ چھوڑنے کے اپنے فیصلے پر سوال اٹھانا شروع کر دیتے ہیں۔‘
غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 26 مئی کو جنوبی غزہ کے شہر رفح میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 45 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں بیشتر خواتین اور بچے تھے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک میں عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہونے کاامکان ہے۔
سائنسی تحقیق کے مطابق ورزش دل اور فالج کے مریضوں کے لئے دوا جتنی ہی موثر ہے۔سائنس دانوں کی اس تحقیق کے دوران تین لاکھ سے زیادہ مریضوں پر ورزش اور دوائیوں کے اثرات کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔یہ بات سامنے آئی کہ ورزش جہاں دل کی بیماری میں ادویات جتنی ہی کارگر ثابت ہوئی،وہیں فالج کے مریضوں پر اس کا اثر دوا سے زیادہ ہوا۔فی زمانہ بہت کم بالغ افراد ضروری ورزش کرتے ہیں جب کہ ادویات کے استعمال میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔
پاکستان کے مختلف علاقے اِس وقت ہیٹ ویو کے لپیٹ میں ہیں۔ اس کی وجہ سے جہاں بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں کُچھ ایسی باتیں ہیں جنھیں اس گرم موسم میں ہم انجانے میں نظر انداز کر کے بڑے نقصان کا موجب بن سکتے ہیں۔
بنگلہ دیش کے ایک گاؤں میں حکام کو ایک دلچسپ صورتحال کا سامنا ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے اِس گاؤں میں موجود اینٹوں کے ایک بھٹے کے قریب سینکڑوں لوگ جمع تھے جو ’سونے کے حصول‘ کے لیے یہاں زمین کو کھود رہے تھے۔
اگر بلند فشار خون کا مرض ایک بار لاحق ہو جائے، تو علامات ظاہر ہوں یا نہ ہوں، تا عمر جسم کے مختلف اعضا اور شریانوں کو نقصان پہنچتا رہتا ہے۔اس لئے اسے خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے۔بلند فشار خون کے علاج اور پرہیز کے معاملے میں کبھی لاپروائی نہ کریں کہ معمولی سی بد پرہیزی اور ادویہ کی خوراک میں کمی بیشی کا نتیجہ کسی پیچیدگی کی صورت میں ظاہر ہو سکتا ہے۔
جسم کو جھلسا دینے والی دھوپ، بے تحاشہ پسینے کا اخراج اور گرم ہوا کے جھکڑ۔ شاید اسی موسم کے بارے میں کہا گیا تھا کہ گرمی ایسی کہ جب چیل بھی انڈہ چھوڑ دیتی ہے۔
تربوز وہ پھل ہے جس کے سرخ رنگ کو دیکھتے ہی فرحت کا احساس ہوتا ہے۔سرخ رنگ کے پھل کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ اسے کھانے سے متعدد امراض سے تحفظ ملتا ہے۔تربوز میں کسی بھی پھل یا سبزی کے مقابلے میں غذائی اجزاء کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔تربوز جتنا زیادہ پکا ہوا ہو گا صحت کے لئے اتنا زیادہ مفید ہو گا۔تو اس مزیدار پھل کے وہ فوائد جانیں جن کو جان کر اس کا ذائقہ مزید بہتر محسوس ہونے لگے گا۔