ملیٹھی طب میں صدیوں سے مختلف مقاصد کے لئے استعمال ہو رہی ہے۔اسے پیٹ کے امراض خصوصاً معدے اور آنت کے زخم (السر) کے لئے بہت مفید خیال کیا جاتا ہے۔یہ کھانسی کا بھی ایک آزمودہ روایتی علاج ہے۔عموماً خشک اور سرد ہواؤں میں گلے کی خراش اور کھانسی کی تکلیف لاحق ہو جاتی ہے،اگر ملیٹھی کا سفوف پان میں ملا کر اس کی پیک کو نگل لیا جائے،تو فوری افاقہ ہوتا ہے۔
ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ عام لوگوں کا روزانہ زیادہ قدم چلنا ان کے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات کم کرتا ہے۔امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ول میں قائم ایک تحقیقی ادارے کے ڈاکٹر اینڈریو پیری کے مطابق سائنس دانوں نے جسمانی سرگرمی اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے درمیان تعلق کی تحقیقات کیں۔اس تحقیق میں محققین نے شرکاء کو برقی آلات پہنا کر اس سے اکٹھا ہونے والے ڈیٹا کا استعمال کیا۔
سُننے کا تعلق کان کے تین خاص حصوں سے ہے۔بیرونی کان،درمیانی کان اور اندرونی کان۔آواز کی لہروں (ارتعاشات) کو بیرونی کان وصول کر کے کان کے سوراخ کے راستے سے طبلِ گوش (کان کے نقارے) تک پہنچاتا ہے۔درمیانی کان میں تین چھوٹی ہڈیاں ہوتی ہیں۔عظیمِ رکابی،عظمِ سندانی اور عظمِ مطرقی۔یہ ہڈیاں آواز کو دوسری جھلی (عشاء) تک ارشال کرتی ہیں۔
ہزاروں سال سے مصالحے ہماری خوراک کا حصہ رہے ہیں۔ چِپس پر کالی مرچ چھڑکنا، ادرک والی چائے کی چُسکیاں لینا اور کھانے میں مرچ ڈالنا ہماری طبیعت کا حصہ بن چکا ہے۔ مگر حال ہی میں بعض مصالحوں کو ان کے ذائقہ سے بڑھ کر ان کے زبردست ادویاتی خواص کے لیے مشہور کرنے کی کوشش کی گئی۔
دیگر پھلوں کے مقابلے میں آملہ کی ایک حیرت انگیز خصوصیت یہ ہے کہ اس میں موجود وٹامن Cکا ذخیرہ پکانے کے بعد بھی ضائع نہیں ہوتا ہے ۔
امریکہ میں کی جانے والی ایک تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ زیتون کے تیل میں موجود ایک کیمیائی مادہ درد کی شدت کم کرنے والی دواؤں جیسا اثر رکھتا ہے۔تحقیق دانوں کے مطابق پچاس گرام زیتون کا تیل بروفن کی ایک خوراک کے دسویں حصے کے برابر اثر پذیر ہے۔فلاڈیلفیا کے ایک تحقیقی ادارے کا کہنا ہے کہ زیتون کے تیل کا فائدہ یہ ہے کہ سوز و سوجن ختم کرتا ہے۔
اکثر بڑے بوڑھوں کو یہ کہتے ہوئے سُنا گیا ہے کہ چینی کی بجائے شہد کا استعمال صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے، مگر اس کا استعمال کتنا فائدہ مند ہوتا ہے اور کیا یہ سب کے لیے محفوظ ہے یا نہیں آج اسی بارے میں ہم چند اہم معلومات آپ کے سامنے رکھنے جا رہے ہیں۔
قرآنِ حکیم میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے، ”اے ایمان والو!تم پر روزے فرض کیے گئے جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے، تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ۔“اگرچہ روزے کا بنیادی مقصد تقوی پیدا کرنا ہے، مگر اس کے طبی پہلو کی بھی اپنی اہمیت ہے، کیونکہ دینِ فطرت ہونے کے ناطے اس کا ہر عمل انسان کے لئے ہر اعتبار سے مفید ہے۔
آج کل گھر یا باہر بازار میں جو چیز سب سے زیادہ دیکھنے کو ملتی ہے وہ ہے کھجور۔ تو کیا آج آپ نے افطار یا سحر میں کھجور کھائی؟ اور کیا آپ کو اس کے فوائد معلوم ہیں کہ آخر رمضان میں روزے دار کے لیے کھجور دستر خوان کا لازمی حصہ کیوں بن جاتی ہے؟
مسلسل سر کے درِد میں مبتلا ایک شخص کے دماغ میں ٹیپ وارم (پیٹ میں پائے جانے والے کیڑے) کا لاروا پاپا گیا ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ممکن ہے یہ سور کا کچا گوشت کھانے کی وجہ سے مریض کے دماغ میں داخل ہوا ہو۔