پاکستان کے مختلف علاقوں میں ان دنوں شدید گرمی پڑ رہی ہے اور اس کی شدت میں رواں ہفتے مزید اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
بڑھتی ہوئی عمر میں ہائی بلڈ پریشر لازمی مسئلہ بن جائے تو کیا کیا جائے۔پہلی فرصت میں طبی معائنہ کرا کے جہاں دوا تجویز کروائیں وہیں کسی مستند ماہر غذائیت سے غذا بالعلاج کا ضرور پتا کریں،تاہم پہلے جان لیں کہ بلڈ پریشر کیا ہے؟
ایسی کیا چیز ہے جس سے آپ کی مسکراہٹ بالکل ہیروز کی ماند ہو جائے!جی ہاں چمکتے سفید دانت۔جو نہ صرف خوش ذوقی کی علامت ہیں بلکہ انسانی نفسیات پر بھی اس کے گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔لیکن قدرتی طور پر تمام افراد کے دانت سفید نہیں ہوتے اور یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ ہمیشہ کافی پینے سے ہی دانتوں کی رنگت پیلی پڑ جاتی ہے۔
موسمِ گرما کی آمد کے ساتھ ہی ہم میں سے اکثر افراد کو بس اس بات کا انتظار رہتا ہے کہ میٹھے اور رسیلے آم کب بازار میں دستیاب ہوں گے۔
جاتے ہوئے مارچ کے ساتھ ہی گرمی نے اپنا روپ دکھانا شروع کر دیا ہے۔سورج پوری آب و تاب دکھا رہا ہے‘ یہ وہ موسم ہے جب انسانی جسم پسینہ تیزی سے خارج کرتا ہے۔اس گرم موسم میں جسم کو پانی کی نسبتاً زیادہ ضرورت ہوتی ہے کیونکہ معمول کے کام میں بھی جسم سے پسینے کا اخراج زیادہ ہوتا ہے‘ جسم سے نمکیات کے اخراج کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور جسم مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا ہے۔
بڑا مشکل نظر آتا ہے اسمارٹ نظر آنا لیکن ہر ایک کی خواہش ہے کہ وہ اسمارٹ نظر آئے‘ اس خواہش کی تکمیل کیلئے لوگ بہت سے جتن اٹھاتے ہیں‘ کچھ پارکوں میں بھاگتے ہیں تو کچھ مہنگی ادویات پر پیسے لٹاتے ہیں‘ کچھ لوگ جم کی راہ اختیار کرتے ہیں تو کچھ لوگ ڈائٹ پلان ترتیب دینے لگتے ہیں۔ان میں سے کچھ کامیاب ہوتے ہیں‘ کچھ ناکام اور کچھ کامیاب ہونے کے بعد ناکام ہو جاتے ہیں یعنی ان کی ساری محنت اور بھاگ دوڑ ضائع ہو جاتی ہے جبکہ وزن کو قابو میں رکھنے کا سادہ سا فارمولا ہے متوازن اور بروقت کھانا یہاں تک کہ محض اپنی خوراک میں مناسب اور معیاری مشروبات کے استعمال سے بھی اپنا وزن کم کر سکتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔رنگ برنگے، رسیلے پھل اللہ کی خاص نعمتوں میں سے ہیں۔پاکستان میں ہر طرح کے موسمی پھل دستیاب ہیں۔پھلوں میں تمام غذائی اجزاء، وٹامنز اور معدنیات وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔پھل کھانے سے آدمی تندرست و توانا رہتا ہے۔صحت مند اور تر و تازہ رہنے کے لئے تازہ اور رس بھرے پھلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
ہر فرد کے لئے مناسب نیند لینا بہت ضروری ہے۔اچھی صحت کے لئے کم از کم آٹھ گھنٹے کی پُرسکون نیند لینا لازمی ہے۔
سرکہ بذاتِ خود انتہائی اہم عنصر ہے لیکن جب بات سیب کے سرکے کی ہو تو یہ مائع مختلف مسائل اور بیماریوں سے نجات دلاتی ہے مثال کے طور پر اگر ڈائریا کی شکایت ہو تو سیب کا سرکہ آپ کی مدد کر کے موشن روک کر پیٹ کو صحیح راستے پر ڈال سکتا ہے۔پانی کے ساتھ سیب کا سرکہ ملا کر پی لیں اس کی اینٹی بایوٹک خصوصیات ڈائریا پیدا کرنے والے جراثیموں کا خاتمہ کر دیں گی۔
گردوں کا کام انسانی جسم سے فاسد مادے الگ کرنا ہے۔یہ جسم کے اہم ترین اعضا ہیں،جن کی کارکردگی پر بڑھتی عمر اور دوسری بیماریوں کا اثر پڑتا ہے،تاہم گردوں کے عام مسائل اور طبی پیچیدگیوں کا علاج ممکن ہے۔ہمارے ہاں صرف صحت کی سہولتوں کا ہی فقدان نہیں،بلکہ لوگوں میں بیماریوں سے متعلق آگہی نہ ہونا بھی ایک بڑا مسئلہ ہے،جس کی وجہ سے اکثر مریض اس وقت معالج کے پاس پہنچتے ہیں،جب گردوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچ چکا ہوتا ہے۔