’جس لمحے آپ سگریٹ پینا چھوڑتے ہیں، آپ زندگی میں ہونے والی ہر غلط چیز کا الزام سگریٹ نوشی چھوڑنے پر ڈالنے لگتے ہیں۔ اب اگر آپ کا دماغ کام کرنا چھوڑ دے تو بجائے اس کے آپ اسے قبول کرکے اس صورتحال سے باہر نکلیں، آپ یہ کہنا شروع کر دیتے ہیں ’کاش میں ایک سگریٹ جلا سکتا تو سارے مسئلے حل ہو جاتے‘ اور بس یہیں سے آپ اپنے سگریٹ چھوڑنے کے اپنے فیصلے پر سوال اٹھانا شروع کر دیتے ہیں۔‘
سائنسی تحقیق کے مطابق ورزش دل اور فالج کے مریضوں کے لئے دوا جتنی ہی موثر ہے۔سائنس دانوں کی اس تحقیق کے دوران تین لاکھ سے زیادہ مریضوں پر ورزش اور دوائیوں کے اثرات کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔یہ بات سامنے آئی کہ ورزش جہاں دل کی بیماری میں ادویات جتنی ہی کارگر ثابت ہوئی،وہیں فالج کے مریضوں پر اس کا اثر دوا سے زیادہ ہوا۔فی زمانہ بہت کم بالغ افراد ضروری ورزش کرتے ہیں جب کہ ادویات کے استعمال میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اگر بلند فشار خون کا مرض ایک بار لاحق ہو جائے، تو علامات ظاہر ہوں یا نہ ہوں، تا عمر جسم کے مختلف اعضا اور شریانوں کو نقصان پہنچتا رہتا ہے۔اس لئے اسے خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے۔بلند فشار خون کے علاج اور پرہیز کے معاملے میں کبھی لاپروائی نہ کریں کہ معمولی سی بد پرہیزی اور ادویہ کی خوراک میں کمی بیشی کا نتیجہ کسی پیچیدگی کی صورت میں ظاہر ہو سکتا ہے۔
تربوز وہ پھل ہے جس کے سرخ رنگ کو دیکھتے ہی فرحت کا احساس ہوتا ہے۔سرخ رنگ کے پھل کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ اسے کھانے سے متعدد امراض سے تحفظ ملتا ہے۔تربوز میں کسی بھی پھل یا سبزی کے مقابلے میں غذائی اجزاء کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔تربوز جتنا زیادہ پکا ہوا ہو گا صحت کے لئے اتنا زیادہ مفید ہو گا۔تو اس مزیدار پھل کے وہ فوائد جانیں جن کو جان کر اس کا ذائقہ مزید بہتر محسوس ہونے لگے گا۔
بعض اوقات ہم میں سے اکثر افراد مایوسی،اداسی،اور بیزاری کا شکار ہونے لگتے ہیں۔عمومی طور پر یہ علامات ایک سے دو ہفتے تک ٹھیک ہو جاتی ہیں،اور ہماری زندگیاں بہت زیادہ متاثر نہیں ہوتیں۔اداسی کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں،کبھی کبھار بغیر کسی وجہ کے بھی مایوسی یا اداسی شروع ہو سکتی ہے۔زیادہ تر کیسز میں ہم خود ہی اس مایوسی کا مقابلہ کر لیتے ہیں جب کہ گھر والوں یا دوستوں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے بھی اداسی ٹھیک ہو جاتی ہے اور کسی علاج کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔
گردن اور ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ سے بچاؤ کے لئے ممکن ہے ؟
ہمیں تشویش اس بات پر ہوتی ہے کہ وہ بچے جو دن بھر فون استعمال کرتے رہتے ہیں انہیں ان مسائل کا ادراک ہے بھی یا نہیں ہے ۔بیشتر آرتھو پیڈک سر جنز کہتے ہیں کہ فون استعمال کرتے وقت ضرور تا نیچے دیکھا جا تا ہے ۔یہ نظر سر سری نہیں ہو سکتی کیونکہ جب آپ کوئی میسج ٹیکسٹ کرنے کا مرحلہ عبور کررہے ہوتے ہیں
فالج ایک طویل مدتی مرض ہے،جس میں انسان معذور ہو کررہ جاتاہے۔یہ دنیا میں تیسرا ایسا مرض ہے ،جس سے سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں۔فالج میں دماغ کی طرف خون کی روانی رک جاتی ہے، جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ دماغ کو خون اور اوکسیجن کی فراہمی بند ہو جاتی ہے اور خلیے(سیلز)مرنا شروع ہو جاتے ہیں۔اس کے علاوہ ہائی بلڈ پریشر میں جب دماغ کی رگیں پھٹ جاتی ہیں تو دماغ میں خون کے لو تھڑے جمع ہو جاتے ہیں اور خون کی روانی بند ہو جاتی ہے،جس کے نتیجے میں جسم کا نصف حصہ یا پورا جسم مفلوج ہو جاتاہے۔
پودینے کی سبز تازہ پتیاں دیکھ کر اور ان کی خوشبو سے ایک خوشگوار سا احساس جنم لیتا ہے۔شاید آپ نے کبھی یہ غور نہ کیا ہو کہ یہ خوشبودار پودا کتنی اہمیت کا حامل ہے۔عام طور پر لوگ یہی جانتے ہیں کہ پودینے کا استعمال صرف کھانوں میں خوشبو اور ذائقے کے لئے کیا جاتا ہے، حالانکہ چھوٹی چھوٹی پتیوں والے اس پودے کو قدرت نے متعدد خصوصیات سے مالا مال کیا ہے۔
تِل ایک روغنی بیج ہے، جو موسمِ سرما میں خشک میوے کے طور پر رغبت سے استعمال کیا جاتا ہے۔تِل کو فارسی میں کنجد اور انگریزی میں Sesamum Indicum کہتے ہیں۔ان کی تین اقسام ہیں۔سفید، سیاہ اور سرخ۔ہمارے یہاں زیادہ تر سفید تِل استعمال ہوتے ہیں۔جدید تحقیقات کے مطابق تِلوں میں حیاتین، میگنیشیم، فاسفورس، تانبا، زنک، فائبر، تھایامین، لحمیات، کاربوہائیڈریٹس اور نشاستہ وغیرہ پائے جاتے ہیں۔
بڑھتی ہوئی عمر میں ہائی بلڈ پریشر لازمی مسئلہ بن جائے تو کیا کیا جائے۔پہلی فرصت میں طبی معائنہ کرا کے جہاں دوا تجویز کروائیں وہیں کسی مستند ماہر غذائیت سے غذا بالعلاج کا ضرور پتا کریں،تاہم پہلے جان لیں کہ بلڈ پریشر کیا ہے؟