سعودی حکام نے مکمل تزین و آرائش اور بحالی کے بعد مدینہ میں واقع تاریخی ’الفقیر‘ کنواں زائرین کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے۔سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ’سعودی پریس ایجنسی‘ کے مطابق 14 صدی سے بھی زائد قدیم یہ تاریخی مقام پیغمبر اسلام کی جانب سے صدقہ اور فلاحی کاموں کا زندہ ثبوت ہے۔