دبئی دبئی میں مستقبل کے 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق دبئی انٹرنیشنل پراجیکٹ مینجمنٹ فورم (DIPMF) کے دوران روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) نے ٹرانسپورٹ سسٹم کی ترقی اور مینوفیکچرنگ میں دو خصوصی کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں، اس حوالے سے برطانیہ سے تعلق رکھنے والی اربن ماس کمپنی اور امریکہ کی ریل بس انکارپوریشن سے معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت دبئی میں سولر پینل سے بنے ہوئے پل پر چلنے والا اور بنا ڈرائیور آپریٹ ہونے والا الگ الگ منصوبہ تیار کیا جائے گا۔