برلن جرمنی میں انجینئرنگ کے ایک طالب علم مارسل پال نے کھلونے کی چھوٹی سی گاڑی میں ترمیم کرکے اس میں تیز ترین سواری کا عالمی اعزاز حاصل کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مارسل نے کھلونے کی گاڑی کو 148.454 کلومیٹر فی گھنٹہ کی حیران کن رفتار سے چلایا جس کی وجہ سے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں ان کا نام تیز ترین کھلونا گاڑی کے رائیڈر کے طور پر درج ہوگیا۔