اونچی ایڑی کی جوتیوں کا مستقل استعمال پاؤں کے پٹھوں اور کمر کے لئے بہت زیادہ نقصان دہ ہوتا ہے۔ اکثر نوجوان لڑکیاں اور خواتین اونچی ہیل کے سینڈلز پسند کرتی ہیں اور بہت سی ملازمت پیشہ خواتین روزانہ اونچی ہیل کے سینڈلز کا استعمال کرتی ہیں۔ سارا دن گزارنے کے بعد شام یا رات کو پاؤں سوج جاتے ہیں اور ان میں درد ہونے لگتا ہے۔ اونچی ایڑی کی جوتیوں کا مستقل استعمال پاؤں کے پٹھوں اور کمر کے لئے بہت زیادہ نقصان دہ ہوتا ہے اور ان کے مسلسل استعمال سے آپ کا پاؤں بھی تکلیف میں رہتا ہے۔