ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.06 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،مہنگائی کی مجموعی شرح 21.22 فیصد تک آگئی، ایک ہفتے میں 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 16 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ایک ہفتے میں 15 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام آیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آلو کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 28 پیسے کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں بیف 10 روپے تک اور مٹن 20 روپے تک فی کلو مہنگا ہوا، دال چنا فی کلو 3 روپے تک اور انڈے فی درجن 2 روپے تک مہنگے ہوئے، زندہ مرغی فی کلو 1 روپے تک اور دہی 27 پیسے مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 27 روپے کی کمی آئی، پیاز کی فی کلو قیمت 27 روپے سے زیادہ کی کمی آئی ہے، ایک ہفتے میں لہسن فی کلو 46 روپے تک سستا ہوا۔
Read More: Bijli Ki Qeematon Mein Izafe Se Mutalik Power Division Ka Ahem Bayan Saamne Aagya
Leave a Comment