360 F 674562242 N2ioy99qXzNw64AydaeWS0HJT6Qn2opN 2

27 Saal Se Lapata Shaks Mil Gaya, Nojawan Ghar Walon Se Sirf 200 Meter Ki Duri Par Qaid Raha

27 سال اغوا ہونے والا شخص بازیاب،نوجوان گھر والوں سے صرف 200 میٹر دوری پر قید رہا
27
aamtv.pk

ہمارا کوئی بھی اپنا تھوڑی دیر کے لئے لاپتا ہوجائے تو کھانا پینا حرام ہوجاتا ہے لیکن وہیں 27 سال سے لاپتا شخص کو جب بازیاب کرایا گیا تو اس کی قید کی جگہ اور وجہ جان کر لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔عمر بن عمران نامی شخص کو اس کے پڑوسی نے 27 سال سے اغوا کر رکھا تھا لیکن اس نے کبھی بھی مدد کے لئے نہیں پکارا اور اس کی خوفناک وجہ بھی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر صرف 17 برس کا تھا جب وہ 1997 میں افریقی ملک الجیریا کے جیلفہ میں اپنے گھر سے لاپتاہوا۔ عمر خانہ جنگی کے دوران گھر سے لاپتا ہوا تھا۔اہلِ خانہ کی جانب سے دن رات تلاش کئے جانے کے بعد جب اس کا پتا نہ چل سکا تو ملکی حالات کے پیش نظر یہ سمجھا گیا کہ شاید اسے اغوا کرنے کے بعد جان سے مار دیا گیا ہے تاہم رواں ہفتے 12 مئی کو وہ اپنے گھر سے 200 میٹر سے بھی کم فاصلے پر اپنے پڑوسی کے گھر میں پایا گیا۔ 

عمر بھیڑوں کی گھاس کے بیچ سے بازیاب ہوا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان کا پتا اس طرح چلا کہ اغوا کار کے بھائی نے جائیداد کے تنازع کے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کردی اور اس واقعے سے پردہ اٹھا کر اس گھناو¿نے کام کو دنیا کے سامنے پیش کر دیا۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ عمر کا کہنا تھا کہ وہ اغوا ہونے بعد کسی کو بھی مدد کے لئے نہیں پکار سکتا تھا کیونکہ اغوا کار نے اس پر کسی قسم کا جادو کر رکھا تھا جس نے اس کی زبان پر تالا لگا دیا تھا۔

اس حوالے سے وزارت انصاف کے شعبے کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص کو قید میں رکھنے والا 61 سالہ ملزم قریبی قصبے ال گویدڈ میں بلدیاتی ادارے کا ڈور مین ہے جس کو پولیس کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Read More: 28 Pakistani Qaidiyon Ko Saza Maaf, Iran Ne Raha Kardiya

More Reading

Post navigation

Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *