AAM TV WEBSITE TEMPLATE 16 2

Barrister Salman Safdar was furious with Sher Afzal Marwat’s media talk immediately after the hearing


شیر افضل مروت کو باقی وکلاء کا انتظار کرنا چاہیے تھا، جیل ٹرائل سے متعلق بریفنگ میں خود دیتا ہوں، آئندہ ایسا ہوا تو سخت ایکشن لوں گا، بیرسٹر سلمان صفدر

Barrister

شیر افضل مروت کو باقی وکلاء کا انتظار کرنا چاہیے تھا، جیل ٹرائل کے بریفنگ کے دوران میں خود بیان دیتا ہوں، آئندہ اگر ایسا واقعہ پھر ہوتا ہے تو سخت اقدامات اٹھانے پڑیں گے، بیرسٹر سلمان صفدر

اسلام آباد سابق وزیر اعظم عمران خان کی وکلاء کی ٹیم میں ایک بار پھر اختلافات سامنے آ گئے ۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے میڈیا ٹاک پر شیر افضل مروت کے ساتھ برہم ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کو باقی وکلاء کا انتظار کرنا چاہیے تھا، جیل ٹرائل کے بریفنگ کے دوران خود بیان دیتا ہوں، بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ آئندہ اگر ایسا واقعہ پھر ہوتا ہے تو سخت اقدامات اٹھانے پڑیں گے۔

اس کے برعکس آج سائفر کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، جس کے لیے پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی، بریسٹر سلمان صفدر، شیر افضل مروت، راجہ یاسر، عمیر نیازی، نعیم حیدر پنجوتھہ اور نیاز اللہ نیازی لیگل ٹیم میں شامل ہیں جب کہ ایف آئی اے کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور اور سرکاری پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی سماعت میں شریک ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ عدالت نے ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دیں اور کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی اگلی سماعت کیلئے مقرر کردی۔ پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج جج ابوالحسنات نے کیس کی سماعت کی، چیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے میں اور سلمان صفدر پیش ہوئے، جج کو بتایا کہ چالان کی نقول کے بغیر فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی، سماعت کے دوران چیرمین پی ٹی آئی کو پنجرہ نما کمرے میں رکھا گیا، جس پر جج کو بتایا گیا کہ عمران خان کے حوالے سے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی کھ واقعات میں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے، 22 افراد کے ذریعے بیان حلفی لیے گئے، عمران خان کے ملٹری کورٹس ٹرائل کی کوشش کی جارہی ہے، آج تفصیلی پریس کانفرنس کروں اور حقائق سے آگاہ کروں گا، جیل میں ہونے والی سماعت کو ہم دوبارہ عدالت میں چیلنج کرنے جارہے ہیں جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا میرا ٹرائل جہاں بھی ہو ورکرز اطمینان رہیں، ورکرز خیبر پختونخوا میں کنونشن کا انعقاد کریں۔

Read more: District administration’s refusal to allow PTI to hold rally at Liberty Chowk

More Reading

Post navigation

1 Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *