نجی شعبہ کو قرضوں کے اجراء میں اپریل کے دوران بینکوں کی جانب سے سالانہ بنیادوں پر 5.2 فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے۔ اس حوالے سے سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، اپریل میں بینکوں نے نجی شعبہ کو 8259 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے ہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.2 فیصد سے زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بینکوں نے نجی شعبہ کو 7854 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے تھے۔
مارچ کے مقابلے میں اپریل میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو قرضوں کے اجراء میں ماہانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مارچ میں بینکوں نے نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کا حجم 8346 ارب روپے تک پہنچایا تھا، جبکہ اپریل کے اختتام پر یہ حجم 8259 ارب روپے تک کم ہوگیا ہے۔
Read more: Khadija Shah, who was arrested in the Jinnah House attack, disappeared in the van of the prisoners
1 Comment