صدیوں سے لوگوں کے درمیان زخموں کے علاج‘عفونتوں سے تحفظ‘اور دیگر صحت کے مسائل کے حل کے لئے استعمال ہونے والی مقبول و معروف ”ہلدی“ کی مسیحائی طاقت کا پوشیدہ راز سائنسدانوں نے دریافت کر لیا ہے۔جو کہ اس مصالحہ میں موجود ایک جُز Curcumin ہے۔
گرچہ کہ موجودہ سائنسدان اس مصالحے پر کافی عرصے سے تحقیق میں مصروف تھے کہ آخر وہ کیا کرشماتی جُز ہے کہ جو اس مصالحے کو مسیحائی طاقت عطا کرتا ہے یوں جدید تحقیق سے اُنہوں نے یہ سراغ پا لیا تھا کہ Curcumin وہ حیرت انگیز جُز ہے کہ جو ہلدی کو جداگانہ خصوصیات فراہم کرتا ہے۔
لیکن محققین کیلئے یہ بات اب بھی پردہ ‘راز بھی تھی کہ آخر یہ جُز جسم میں جا کر کس طرح کام کرتا ہے۔لیکن سائنسدانوں نے اب ایک جدید ٹیکنالوجی کے حامل Spectroscopy NMR کا استعمال کرتے ہوئے دریافت کر لیا ہے۔Curcumin کے مالیکیولز جسم میں بائیو کیمیکلز کے لئے ایک منتظم و محافظ کا کام کرتے ہیں۔یہ خود کو خلیاتی جھلی میں داخل کرنے کے بعد اسے مضبوط بناتے ہیں۔تاکہ خلیے انفیکشن اور بیماریاں پھیلانے والے جراثیموں سے محفوظ رہ سکیں۔
Read More: Apni Palak Khud Ugaien
Leave a Comment