AAM TV WEBSITE TEMPLATE 1 15 2

Chand Be Had Mufeed Gharelo Totkay


کچرے کے ڈبے میں پرانا اخبار بچھا دیں۔ اس طرح اخبار، چھلکوں وغیرہ سے نکلنے والا پانی جذب کر لے گا اور ڈسٹ بن خشک رہے گا۔

Gharelo Totkay

کیلے لاکر رکھے جائیں تو یہ بڑی جلدی کالے ہوجاتے ہیں اور پھر بچے انہیں کھانا پسند نہیں کرتے۔ انہیں گچھوں کی شکل میں نہ رکھیں کیونکہ اس طرح یہ بہت جلد پک جاتے ہیں۔ اس کے بجائے انہیں علیحدہ علیحدہ کرکے رکھیں۔

اپنا میٹریس صاف کرنے کے لیے ایک کھانے کا چمچہ بھرکر فیبرک سوفٹنر لیکر اس میں تھوڑا سا بیکنگ سوڈا ملائیں اور پورے جراثیم بھی ختم ہوجائیں گے اور میٹریس ایک دم چمک جائے گا۔

مچھر کے کاٹنے سے خارش آئے اور نشان بن جائے تو اس پر خشک صابن کی ٹکیارگڑلیں۔ فوری آرام آجائے گا۔

کیک کاٹنے کے بعد رکھ دیا جائے تو اس کا وہ حصہ سخت ہوجاتا ہے جہاں سے اسے کاٹا گیا ہو۔ لہٰذا اسے نرم رکھنے کے لئے کیک کاٹنے کے بعد، جس حصے سے سلائس کاٹا گیا ہو وہاں ڈبل روٹی کاسلائس فوڈپک کی مدد سے چپکادیں۔ کیک بالکل تازہ رہے گا۔

موبائل فون کے اسکرین پر بن جانے والی خراشیں مٹانے کیلئے ان پر تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور نرم کپڑے کی مدد سے صاف کرلیں۔

کمپیوٹر کا کی بورڈ صاف کرنا خاصا دشوار کام ہے۔ اسے صاف کرنے کیلئے اپنا پرانا مسکارا برش استعمال کریں۔ اس برش کی مدد سے کی بورڈ کی باریک جگہوں کی مٹی بھی آسانی سے صاف ہوجائے گی۔

چہرے پر اچانک کوئی دانہ یا مہاسنکل آئے تو اسے فوری ٹھیک کرنے کے لئے اسٹیل کا چمچہ گرم کرکے دانے پر لگائیں، د انہ جلد ٹھیک ہوجائے گا۔

کچن کاؤنٹر پر پڑے ہوئے پرانے اور گہرے داغ مٹانے کیلئے ہائیڈروجن پر آکسائیڈ میں آٹا ملا کر پیسٹ بنائیں اور داغوں پر رگڑیں، پھر گیلے کپڑے یا اسفنج سے صاف کرلیں۔

استعمال شدہ ٹی بیگز کو خشک کرکے انہیں جوتوں میں رکھ دیں۔ اس سے جوتوں کی بدبودور ہوجائے گی۔

موسم ابرآلود ہواور ایسے میں کپڑے جلدی خشک کرنے ہوں تو گیلے کپڑوں کو واشنگ مشین کے ڈرائر میں ڈالیں اور ان کے ساتھ ایک خشک تولیہ بھی شامل کر دیں۔ کپڑے بالکل سوکھے ہوئے نکلیں گے۔

گوشت کی بسان دور کرنے کا حل: گوشت میں اگر ہلکی سی خاص قسم کی بساند محسوس ہوتو ایک کھانے کا چمچہ آٹے کی بھوسی چھڑک دیں اور دس منٹ بعد دھولیں۔

Read more: Peele Rang Ka Intikhab Karen 

More Reading

Post navigation

Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *