AAM TV WEBSITE TEMPLATE 20 2

Sabziyon Ki Hifazat 

موسم میں ہی سبزیاں خرید کر محفوظ کرلی جائیں تو آپ کے گھر میں ہر غیر موسمی سبزیاں دستیاب ہوں گی، اس طرح پیسوں کی بچت بھی ہوگی، اور آپ ہر موسم میں غیر موسمی سبزیاں استعمال کرسکیں گے۔

Hifazat 

سبزیوں کی حفاظت:

سبزیاں ہمارے جسم کو تروتازہ رکھنے کے ساتھ ساتھ تیزابیت سے محفوظ رکھتی ہیں۔ اگر آپ موسم میں ہی سبزیاں خرید کر محفوظ کرلیں تو آپ کے گھر میں ہر غیر موسمی سبزیاں دستیاب ہوں گی۔ اس طرح پیسوں کی بچت بھی ہوگی، اور آپ ہر موسم میں غیر موسمی سبزیاں استعمال کرسکیں گے۔

ٹماٹو:


ٹماٹروں کو محفوظ کرنے کے لیے پہلے انہیں دھو کر پانی میں ابال لیں، پھر ان کو مسل مسل کر چھان لیں۔ اب ان چھانے ہوئے ٹماٹروں کے گودے میں نمک ڈال کر اتنا پکائیں کہ گودا لئی کی طرح ہوجائے۔ ابلتے ہوئے پانی سے دھلی ہوئی بوتلوں میں گردن سے نیچے تک بھر لیں۔ پھر ان کے اوپر کوئی سا پکانے والا تیل اتنی مقدار میں بھر لیں کہ گودے سے ایک انگل اوپر رہے۔ جب بوتلیں گرم ہوں تو مضبوطی سے ڈھکنا بند کردیں تاکہ ہوا اندر داخل نہ ہوسکے۔

اس طریقے سے محفوظ کئے گئے ٹماٹر دو تین ماہ تک تازگی اور مزیداری برقرار رہ سکتے ہیں۔ اگر آپ انہیں چھوٹی چھوٹی بوتلوں میں محفوظ کریں تو یہ زیادہ مناسب ہوتا ہے، کیونکہ کھانے کے بعد انہیں فوراً استعمال کرنا ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ ٹماٹر ابالنے کے بعد اگر بلینڈر میں پیس لیا جائے تو بعد میں چھاننے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔

مٹر:

فریج کے اندر مٹرکے دانے بھی آسانی سے محفوظ کیے جا سکتے ہیں۔ آپ انہیں کسی لفافے میں بھر کر برف کے خانوں میں رکھ دیں تو وہ جم کر کنکر کی طرح سخت ہو جائیں گے اور آپس میں جڑتے نہیں رہیں گے۔ لیموں کو بھی اسی طرح سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کے پاس فریج نہیں ہے تو مٹرکے دانوں کو صرف دو تین منٹ کے لئے ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر نکال لیں اور دھوپ میں پھیلا کر خشک کریں۔ ان کے اوپر کوئی کپڑا ضرور ڈال دیں تاکہ پرندے ان کو اپنی خوراک بنالیں۔

سبزیاں خشک کرنا:

تمام پتوں والی سبزیوں کو دھو کر کاٹ لیں، یعنی پالک، میتھی، ساگ، اور بند گوبھی وغیرہ کو اگر پسند کرتے ہیں تو ثابت رہنے دیں اور پھول گوبھی وغیرہ کو بھی دھو کر چھیل لیں اور درمیانے سائز کے ٹکڑے کاٹ لیں۔ ایسا کرنے سے ان کا پانی نکل جائے گا۔ جب وہ نرم ہوکر خشک ہونے لگیں تو ان کے ٹکڑوں کو ایک کپڑے میں ڈھیلا کر کے پوٹلی کی صورت میں باندھ لیں اور انہیں ابلتے ہوئے پانی میں رکھیں۔

ابلتے ہوئے پانی میں سے سبزی کی پوٹلی نکال کر اسے ٹھنڈے پانی کے ایسے محلول میں بیس سے تیس منٹ تک رکھیں جس میں پوٹاشیم میٹابائی سلفیٹ ملا ہوا ہو۔ مقدار کا اندازہ یہ ہے کہ پچیس کلو پانی میں ایک چھٹانک یہ دوا ڈالی جائے۔ بیس تیس منٹ کے بعد پوٹلی باہر نکالیں اور کچھ دیر کے لئے لٹکادیں تاکہ فالتو پانی نچڑ جائے۔ پھر صاف کپڑے پر اکہری تہہ لگا کر سبزیوں کو سکھائیں اور سوکھ جانے پر ڈبوں میں بند کر کے رکھ لیں۔ استعمال کرنے سے پہلے خشک سبزی کو گرم پانی میں بھگوئیں، اس کے بعد پکائیں۔ یاد رہے کہ صرف مٹر کو دوا ملے پانی میں نہ بھگوئیں، اسے صرف گرم پانی سے نکال کر خشک کر لیں۔

Read more: Bhap Lena Kyun Zaroori Hai

More Reading

Post navigation

1 Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *