اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے ہفتے کی رات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب ڈرون داغے ہیں۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ ’اسرائیلی دفاعی فورسز الرٹ ہیں اور صورت حال کا جائزہ لے رہی ہیں۔‘
پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے علاقے بشام میں منگل کو ایک مبینہ خودکش حملے میں پانچ چینی باشندے اور ان کا ایک پاکستانی ڈرائیور ہلاک ہوا۔
کینیڈا کا جزیرہ وینکوور مارچ کے اوائل میں ایک ہی دن میں تقریباً 2,000 زلزلوں سے لرز اٹھا۔
پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گذشتہ دنوں برطانیہ میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے انڈیا کے ساتھ تجارتی تعلقات کی بحالی کا عندیہ دیا جسے انڈیا اور پاکستان دونوں کے کاروباری طبقے نے مثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔
انڈیا نے چاند پر قدم رکھ کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہی تھی مگر اب اُن کی توجہ آسمان کی بجائے سمندر کی گہرائیوں پر ہے۔
مصر کا ہرم اکبر ’گیزا‘ تقریباً ساڑھے چار ہزار سال پہلے تعمیر کیا گیا تھا۔
بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے بی بی سی کو بتایا کہ افغانستان میں اس سال تین لاکھ 30 ہزار لڑکیوں کو سکول جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وہ اپریل 2021 کی ایک یخ بستہ صبح تھی جب امریکی سائنسدانوں کا ایک گروپ 145 سال پہلے دفن کیے گئے ’قیمتی خزانے‘ کی تلاش کے لیے نکلا۔ اُن کے پاس ایک پرانا نقشہ تھا، زمین کھودنے کے لیے ایک بیلچہ، ایک ٹارچ اور زمین کی پیمائش کے لیے ایک فیتہ یعنی ٹیپ۔
کام (نوکری) اور زندگی میں توازن برقرار رکھنے کو اکثر صحت مند طرز زندگی اور ذہنی صحت کے لیے کلید کے طور پر دیکھا اور سمجھا جاتا ہے۔
سنہ 1181 ہے اور ماہ ستمبر کا ایک دن۔ قاہرہ کو پانی فراہم کرنے والی نہر ابو مناجہ کا بند توڑنے کا وقت قریب آ رہا تھا اور شہر کے باسی بیتابی سے اس لمحے کا انتظار کر رہے تھے جب دریاِئے نیل کا ٹھاٹھیں مارتا پانی اس نہر میں داخل ہونا تھا۔