سعودی عرب کے صحرا میں پہلی لگژری ٹرین چلانے کا معاہدہ طے پا گیا۔ سعودی گزٹ کے مطابق سعودی عرب ریلوے (SAR) اور لگژری ٹرین سروس کے انتظام میں مہارت رکھنے والے اٹلی کے آرسنیل (Arsenale) گروپ نے مملکت میں ’ڈریم آف دی ڈیزرٹ‘ لگژری ٹرین سروس شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے، دی ڈریم آف دی ڈیزرٹ ٹرین میں 40 لگژری کیبن ہوں گے اور زیادہ سے زیادہ 80 مسافروں کی گنجائش ہوگی، یہ ٹرین 2025 کے موسم گرما میں سعودی عرب پہنچے گی، پہلے ادائیگی کرنے والے افراد نومبر 2025ء میں اس پر سفر کرسکیں گے۔
سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع کی تصدیق کے بعد اپنی پہلی پوسٹ اور تصویر انسٹاگرام پر شیئر کردی جس پر مداحوں نے اپنی پسندیدہ کھلاڑی کے حق میں کمنٹس کیے۔ثانیہ مرزا نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں صرف ایک لفظ Reflect یعنی عکس لکھا۔ یہ لفظ جو اپنے معنوں میں گہرائی اور وسعت رکھتا ہے ثانیہ کی پوسٹ پر ان کے جذبات کی عکاسی کرتا نظر آتا ہے۔
دبئی دبئی میں مستقبل کے 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق دبئی انٹرنیشنل پراجیکٹ مینجمنٹ فورم (DIPMF) کے دوران روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) نے ٹرانسپورٹ سسٹم کی ترقی اور مینوفیکچرنگ میں دو خصوصی کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں، اس حوالے سے برطانیہ سے تعلق رکھنے والی اربن ماس کمپنی اور امریکہ کی ریل بس انکارپوریشن سے معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت دبئی میں سولر پینل سے بنے ہوئے پل پر چلنے والا اور بنا ڈرائیور آپریٹ ہونے والا الگ الگ منصوبہ تیار کیا جائے گا۔
کینیڈا کے صوبے البرٹا میں خون جما دینے والی سردی کے باعث کھولتا پانی ہوا میں جاتے ہی برف بن گیا۔
سائنس دانوں نے ایک نئی قسم کا فیول سیل بنایا ہے جو مٹی سے لامحدود مقدار میں بجلی حاصل کر سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی ایک ٹیم کے مطابق کتاب کے سائز کے اس یونٹ کو کاشتکاری میں استعمال کیے جانے والے سینسرز کو توانائی دینے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
سندھ پریمیئر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن 25 جنوری سے پانچ فروری تک کراچی میں منعقد ہو گا۔ 12 روزہ ایونٹ میں 6 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔ایونٹ میں کراچی غازی، حیدرآباد بہادرز، میرپور خاص ٹائیگرز، بینظیرآباد لعل، سکھر اور لاڑکانہ چیلنجرز کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ایونٹ کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
بابر اعظم آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی بیٹسمین رینکنگ اپ ڈیٹ میں 763 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔ ان کی یہ ترقی نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی T20I سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں ان کی متاثر کن بیک ٹو بیک نصف سنچریوں کے بعد ہوئی جہاں انہوں نے 57 اور 66 رنز بنائے۔ بابر کی نمایاں کارکردگی کے باوجود پاکستان کو دونوں مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
خراب موسم اور دھند کے باعث کئی بھارتی پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں، ایسے میں مسافر اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکا اور پائلٹ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انڈیگو طیارے کے مسافر کو دیکھا جاسکتا ہے جو پرواز کی 13 گھنٹوں کی تاخیر کے باعث آگ بگولہ ہوگیا اور اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکا اور تاخیر کا اعلان کرتے پائلٹ کو تھپڑ مار کر اپنا غصہ ٹھنڈا کردیا۔
ویسے تو آپ نے عام طور پر سبز اور سُرخ کے مختلف رنگوں کے سیب دیکھے ہوں گے لیکن دنیا میں ایک خطہ ایسا بھی ہے جہاں کالے رنگ کے سیب اُگتے ہیں۔ویسے تو اس سیب کا رنگ گہرا بنفشی ہے تاہم یہ دِکھنے میں سیاہ لگتا ہے جس کی وجہ سے اسے انگریزی میں (black diamond apple) کہا جاتا ہے اور یہ صرف تبت میں پایا جاتا ہے، یہ اپنی پرتعیش کشش اور نایابیت کی وجہ سے دوسرے سیبوں سے نمایاں ہے اور لوگوں میں تجسس پیدا کرتا ہے۔
بھارت کی ریاست بہار میں ایک خراب اور ناکارہ طیارہ پل کے نیچے پھنس گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس اسکریپ ہوائی جہاز کو ممبئی سے آسام لے جایا جا رہا تھا،طیارے کو ایک بڑے ٹرالر کے ذریعے منتقل کیا جارہا تھا، اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔