15ویں صدی میں اٹلی کی وینیزیا جھیل کے قریب ایک چھوٹے سے جزیرے پر رہنے والے شخص نے نہ جانے کس طرح دنیا کا ایک حیران کن حد تک درست نقشہ تیار کیا۔
کیا ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ تنخواہ آپ کو سکاٹ لینڈ کے سب سے خوبصورت علاقے میں منتقل ہونے پر مجبور کر سکتی ہے؟
تاریخ میں پہلی دفعہ سائنسدان کرہ ارض پر موجود سب سے پرانے مٹی کے ٹیلوں کی عمر پتہ لگانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ اس آرام دہ الماری نما فرنیچر میں بیک وقت پانچ افراد تک سو سکتے تھے۔ تو پھر ان کا استعمال ختم کیوں ہو گیا؟
برلن جرمنی میں انجینئرنگ کے ایک طالب علم مارسل پال نے کھلونے کی چھوٹی سی گاڑی میں ترمیم کرکے اس میں تیز ترین سواری کا عالمی اعزاز حاصل کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مارسل نے کھلونے کی گاڑی کو 148.454 کلومیٹر فی گھنٹہ کی حیران کن رفتار سے چلایا جس کی وجہ سے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں ان کا نام تیز ترین کھلونا گاڑی کے رائیڈر کے طور پر درج ہوگیا۔
نائجیریا کی ایک یونیورسٹی میں چڑیا گھر کے رکھوالے کو اُس شیر نے ہی ہلاک کر دیا جس کی وہ تقریباً ایک دہائی سے دیکھ بھال کر رہا تھا۔
آسٹریلیا نےویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 214 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنا سکی ۔ڈیوڈ وارنر نے 70 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، اس عمدہ کارکردگی پر ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی بلا مقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 37 ویں چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔ الیکشن کمشنر شاہ خاور نئے چیئرمین پی سی بی کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن نقوی 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
سعودی عرب نے چہرے کے تاثرات پڑھنے والی پہلی سمارٹ سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے عالمی دفاعی نمائش 2024ء میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے لیس پہلی سمارٹ سکیورٹی الیکٹرک گاڑی کی نمائش کی ہے، جو مملکت میں لوسڈ کمپنی کی جانب سے تیار کی گئی ہے، یہ کار مصنوعی ذہانت کے نظام کے ذریعے مختلف خلاف ورزیوں کی نگرانی کرتی ہے، اس میں ایسی ٹیکنالوجیز بھی شامل ہیں جو اسے ٹریفک کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کی لائسنس پلیٹوں کی فوری شناخت میں مدد دیتی ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے، کیونکہ بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے آئی سی سی کا چیئرمین بننے کی خواہش شروع کر دی ہے جبکہ آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین گریگ بارکلے اپنا دوسرا عہدہ مکمل کریں گے۔ نومبر میں مدت. ایشین کرکٹ کونسل کے اہم اجلاس منگل کو بالی میں شروع ہوئے ہیں جس میں بدھ کو اہم فیصلے متوقع ہیں۔