امر سنگھ چمکیلا کو انڈین پنجاب کا ’پہلا راک سٹار‘ مانا جاتا ہے جن کا نام ان کی زندگی پر بنائی جانے والی ایک فلم کی نمائش کے بعد ایک بار پھر سے زیر بحث ہے۔
اسرائیلی سرزمین پر تاریخ میں پہلی مرتبہ کیے جانے والے ایرانی حملے کی بعد بننے والے منظرِنامے پر کچھ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ہار جیت تو کسی کی نہیں ہوئی لیکن یہ ’ڈرا‘ ایران کے حق میں ہوا ہے تاہم ایک رائے یہ بھی موجود ہے کہ اس حملے سے ایرانی حکومت کی کمزوری عیاں ہوئی ہے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے ہفتے کی رات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب ڈرون داغے ہیں۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ ’اسرائیلی دفاعی فورسز الرٹ ہیں اور صورت حال کا جائزہ لے رہی ہیں۔‘
انڈیا کے ہندوتوا سیاست دان، رہنما اور کارکن اکثر ’بھارت ماتا کی جے‘ کا نعرہ لگاتے ہیں لیکن مورخین کے ایک گروہ کا دعویٰ ہے کہ سنہ 1857 میں برصغیر کی جنگ آزادی کے دوران ایک مسلم آزادی پسند نے یہ نعرہ سب سے پہلے لگایا تھا۔
ویتنام میں مریض کے پیٹ سے عجیب و غریب چیز نکلنے پر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویتنام میں ایک غیر معمولی واقعہ دیکھ کر ڈاکٹرز بھی دنگ رہ گئے جب پیٹ میں درد کی شکایت کرنے والے مریض کو ہسپتال لایا گیا۔
رمضان کے آتے ہی سحر و افطار کا تذکرہ زبان زدِ خاص و عام ہو جاتا ہے اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان ماہ رمضان کا احترام کرتے ہوئے روزہ رکھتے ہیں۔
آسٹریلیا میں گالف کے ایک گیم میں اس وقت خلل پڑ گیا جب کینگروز کا بڑا جھنڈ گولف گرانڈ میں کودتے ہوئے آگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں گالف کھیلنے والے کھلاڑیوں نے اس عجیب و غریب منظر کی ویڈیو ریکارڈ کرلی جس میں کینگروز کے بڑے جھنڈ نے گالف گرانڈ میں بھگدڑ مچادی۔
وہ اپریل 2021 کی ایک یخ بستہ صبح تھی جب امریکی سائنسدانوں کا ایک گروپ 145 سال پہلے دفن کیے گئے ’قیمتی خزانے‘ کی تلاش کے لیے نکلا۔ اُن کے پاس ایک پرانا نقشہ تھا، زمین کھودنے کے لیے ایک بیلچہ، ایک ٹارچ اور زمین کی پیمائش کے لیے ایک فیتہ یعنی ٹیپ۔
رواں صدی کے پہلی دہائی کے وسط تک عجائب گھروں اور نجی طور پر نوادرات جمع کرنے کے شوقین افراد نے روس اور یوکرین کے آرٹ ورک یعنی فن پارے خریدنے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کیے لیکن گذشتہ سال نوادرات جمع کرنے کرنے والے ایک شخص کی موت نے اس راز سے پردہ اٹھایا ہے کہ نوادرات کے بازار میں جعلسازی کس حد تک سرایت کر چکی ہے۔
یہ 8 جون 1708 کا واقعہ ہے جب کولمبیا کے ساحل کے نزدیک ہسپانوی بحری جہاز ’سین ہوزے‘ پر برٹش بحریہ کے جنگی جہازوں نے حملہ کر دیا۔ اس حملے کے نتیجے میں ’سین ہوزے‘ اسی روز رات کے وقت بحیرہ کیریبین میں ڈوب گیا۔ سین ہوزے اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہا، اس کے برعکس کے اس پر 62 توپیں نصب تھیں۔