ایپل کے سی ای او ٹم کک نے اپنی کمپنی کے بارے میں شکوک و شبہات کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایپل کے مستقبل کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔
پاکستان میں سوج کی روشنی سے بجلی پیدا کرنے والے سولر سسٹمز کی طلب میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں حالیہ برسوں میں بجلی کے نرخوں میں بے تحاشا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور بجلی کے بیس ٹیرف میں مختلف سلیبز میں نوے سے سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انڈیا نے چاند پر قدم رکھ کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہی تھی مگر اب اُن کی توجہ آسمان کی بجائے سمندر کی گہرائیوں پر ہے۔
چین نے امریکی کانگرس میں ٹِک ٹاک مخالف بِل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ناانصافی قرار دیا ہے۔ امریکہ میں پچھلے کئی برسوں سے چینی کمپنی کی ملکیت سوشل میڈیا کمپنی ٹک ٹاک کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
میری مو کو اچانک چھاتی میں ایک ٹیس محسوس ہوتی ہے۔ سینے کے پٹھے پھڑپھڑانے لگتے ہیں، حتیٰ کہ وہ ان پھڑپھڑاتے پٹھوں کو دیکھ سکتی ہیں۔ سینے کی ہڈی کے بائیں جانب پٹھے دل کی تیز دھڑکن کے ساتھ پھڑپھڑا رہے ہیں۔
آپ نے اکثر لوگوں کو یہ کہتے سنا ہو گا کہ اگر آپ کا فون پانی میں گر جائے یا کسی اور وجہ سے گیلا ہو جائے تو اسے کچے چاولوں میں رکھ کر خشک کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان میں تقریباً گذشتہ 40 گھنٹے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ تک رسائی محدود ہے۔
دبئی دبئی میں مستقبل کے 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق دبئی انٹرنیشنل پراجیکٹ مینجمنٹ فورم (DIPMF) کے دوران روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) نے ٹرانسپورٹ سسٹم کی ترقی اور مینوفیکچرنگ میں دو خصوصی کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں، اس حوالے سے برطانیہ سے تعلق رکھنے والی اربن ماس کمپنی اور امریکہ کی ریل بس انکارپوریشن سے معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت دبئی میں سولر پینل سے بنے ہوئے پل پر چلنے والا اور بنا ڈرائیور آپریٹ ہونے والا الگ الگ منصوبہ تیار کیا جائے گا۔